بہم

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - مجتمع، یکجا، ملے ہوئے، ایک دوسرے کے ساتھ۔  وا ہے در باغ ارم ہر سمت عالم ہے بہم      ( ١٩٢٨ء، سلیم، افکار سلیم، ٦٠ ) ٢ - موافق، یکساں، متحد۔  وجہ سیاہ پوشی کعبہ کو سمجھے ہم رنگ اس تاکہ ہو شب معراج سے بہم      ( ١٩١٤ء، میلاد معصومین، ٤١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ مرکب 'باہم' کی تخفیف ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٤ء کو "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔