بیاج
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - وہ اضافہ (نفع) جو قرض دی بالی ہوئی رقم یا جنس پر کسی کو دیا یا کسی سے لیا جائے، سود۔ "ارے مورکھ بیاج پہلے سے کاٹ لیا۔" ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٨٩ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے اسم 'ویاج' سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٤ء کو "مہر عشرت" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ اضافہ (نفع) جو قرض دی بالی ہوئی رقم یا جنس پر کسی کو دیا یا کسی سے لیا جائے، سود۔ "ارے مورکھ بیاج پہلے سے کاٹ لیا۔" ( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٨٩ )
اصل لفظ: ویاج
جنس: مذکر