بیخ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - جڑ، اصل۔ ہے بدکار بنجر زمیں کا درخت نہ پھل پھول اس میں نہ بیخ اس کی سخت ( ١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام بے نظیر، ٣٢٨ ) ٢ - نیو، بنیاد (مکان وغیرہ کی)۔ کہ کندہ کروں جاکے بیخ حصار ملاؤں اسے خاک میں ایک بار ( ١٨١٠ء، ترجمہ شاہ نامہ، منشی، ١٠٩ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ملتا ہے۔ ١٨١٠ء میں "چونسٹھ گھر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث