بین
معنی
١ - بیان، بات، بول۔ مل کے جنگل میں سب اک ساتھ یہ جب گاتی تھیں بین ہوتے تھے قیامت کے غضب ڈھاتی تھیں ( ١٩٤٥ء، کمار سبھو، ١٠٤ ) ٢ - وہ درد ناک فقرے جو کسی مردے کے غم میں (اس کے اوصاف بیان کرتے ہوئے) یا کسی اور مصیبت میں روتے وقت عورتوں کی زبان سے نکلتے ہیں، نوحہ۔ "ان بچوں کی گریہ و زاری اور مامتا کی ماریوں کے بین . نے تمام روئے زمین پر تہلکہ مچا دیا۔ ( ١٩١٢ء، شہید مغرب، ٢٣ )
اشتقاق
ہندی زبان میں یہ لفظ ہوبہو استعمال ہوتا ہے جبکہ سنسکرت میں 'وانی' استعمال ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے ہندی پر کچھ اثرات سنسکرت کے ہوں لیکن اردو میں یہ ہندی زبان سے داخل ہوا اور ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - وہ درد ناک فقرے جو کسی مردے کے غم میں (اس کے اوصاف بیان کرتے ہوئے) یا کسی اور مصیبت میں روتے وقت عورتوں کی زبان سے نکلتے ہیں، نوحہ۔ "ان بچوں کی گریہ و زاری اور مامتا کی ماریوں کے بین . نے تمام روئے زمین پر تہلکہ مچا دیا۔ ( ١٩١٢ء، شہید مغرب، ٢٣ )