بینا
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - دیکھنے والا، مبصر، دانا۔ اندھے کو اس سے فائدہ کیا تھا باپ اگرچہ اس کا بینا ( ١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ٢١١ )
اشتقاق
فارسی زبان میں 'دیدن' مصدر سے 'بیند' مضارع ہے جس سے یہ اسم مشتق اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔