بیگار
معنی
١ - بلا اجرت کام کرنے والا۔ بیگار بھی درکار ہیں سرکار میں صاحب آتے ہیں کنچھے ہم کبھی بیگار میں صاحب ( ١٨١٠ء، کلیات میر، ٦٧٣ ) ١ - بلا اجرت کام (جو محکوم یا رعایا سے دباؤ میں یا اس کی کسی مثلاً گاڑی وغیرہ سے لیا جائے)۔ لیے جاتے ہیں بار عشق ہم مجبور دنیا سے ارے یار و زبردستی کی یہ بیگار کیسی ہے ( ١٩٠٥ء، یاد گار داغ، ٨٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر"میں مستعمل ملتا ہے۔