تائب
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - توبہ کرنے والا، گناہ سے باز آنے والا، برائی سے دست کش۔ 'ملا صاحب کچھ عرصے سے اردو میں شعر کہنے سے تائب ہو گئے۔" ( ١٩٥٠ء، چھان بین، ٢٥٩ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اردو میں بطور اسم نکرہ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو 'سب رس" میں مستعمل ہے۔
مثالیں
١ - توبہ کرنے والا، گناہ سے باز آنے والا، برائی سے دست کش۔ 'ملا صاحب کچھ عرصے سے اردو میں شعر کہنے سے تائب ہو گئے۔" ( ١٩٥٠ء، چھان بین، ٢٥٩ )
اصل لفظ: تاب
جنس: مذکر