تاب
معنی
١ - طاقت، مجال، قدرت۔ "مجھ میں کھڑے ہونے کی تاب نہ تھی۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٥١:٣ ) ٢ - چمک، روشنی، نور، فروغ، آب۔ تاب انجم کی دکھاتی ہے فلک بن کے زمیں خشک ہوتی نہیں گر کر عرق یار کی بوند ( ١٨٧٨ء، گلزار داغ، ٨٧ ) ٣ - حرارت، گرمی، آگ۔ اے تاب برق تھوڑی سی تکلیف اور بھی کچھ رہ گئے ہیں خار و خس آشیاں ہنوز ( ١٨٧٩ء، شیفتہ، دیوان، ٢٦ ) ٤ - پیچ، بل، الجھن۔ بجا ہے ترے حسن کی تاب سوں تری زلف کھاتی ہے گر پیچ و تاب ( ١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٥٦ ) ٥ - صبر و تحمل، برداشت۔ "وقت نازک آ جانے سے نثار کو تاب نہ رہی ایک ہی سانس میں کہہ گئے۔" ( ١٩٣٢ء، ریاض، نثر ریاض، ٣٩ ) ٦ - (مرکبات میں بطور جز و دوم) بمعنی روشن کرنے والا، جیسے : جہاں تاب، ماہتاب۔ "- تاب، تافتن سے (چمکنا، پھرنا)، عالم تاب، جہاں تاب۔" ( ١٩٢١ء، وضع اصطلاحات، ٧٧ ) ٩ - [ نفسیات ] بعض نفسیات دانوں کا خیال ہے کہ رنگوں میں شدت کی صفت بھی ہوتی ہے جسے وہ تاب کہتے ہیں (نفسیات کی بنیادیں، 285)
اشتقاق
فارسی زبان کے مصدر 'تافتَن' سے مشتق ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - طاقت، مجال، قدرت۔ "مجھ میں کھڑے ہونے کی تاب نہ تھی۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ١٥١:٣ ) ٥ - صبر و تحمل، برداشت۔ "وقت نازک آ جانے سے نثار کو تاب نہ رہی ایک ہی سانس میں کہہ گئے۔" ( ١٩٣٢ء، ریاض، نثر ریاض، ٣٩ ) ٦ - (مرکبات میں بطور جز و دوم) بمعنی روشن کرنے والا، جیسے : جہاں تاب، ماہتاب۔ "- تاب، تافتن سے (چمکنا، پھرنا)، عالم تاب، جہاں تاب۔" ( ١٩٢١ء، وضع اصطلاحات، ٧٧ )