تابانی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - روشنی، چمک، تابندگی، درخشانی۔ یہ جلوے چاند سورج کے یہ تابانی ستاروں کی یہ نزہت لالہ زاروں کی یہ رفعت کوہساروں کی ( ١٩٤٦ء، اخترستان ١٥٢۔ )
اشتقاق
فارسی الاصل لفظ 'تاباں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے 'تابانی' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: تابِیدَن
جنس: مؤنث