تاباں
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - چمک دار، روشن، درخشاں، نورانی (اکثر تراکیب میں بطور جزو دوم مستعمل)۔ صد شکر کہ آج شام سے آیا وہ ماہ وش تاباں ہمارا کوکبِ اقبال ہو گیا ( ١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٢٧:٣ )
اشتقاق
فارسی مصدر 'تابیدن' سے مشتق فعل امر 'تاب' کے ساتھ 'اں' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'تاباں' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: تابیدن