تابندگی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - چمک، روشنی، تابانی۔ تمام برق کی تابندگی کا چرچا ہے کبھی یہ لوگ ذرا ذکر آشیاں تو کریں ( ١٩٢٤ء، نقوش مانی، ١٠٥ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ مصدر 'تافتن' سے فعل امر 'تاب' سے اسم کیفیت ہے۔ اردو میں ١٨١٢ء کو "گل مغفرت" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: تافتَن
جنس: مؤنث