تارید

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی غیر زبان کے لفظ کو 'اردو' بنانا، اردوانا، (تعریب و تفریس وغیرہ کے قیاس پر اسے لفظ اردو سے بنا لیا گیا ہے)۔ "تارید کے موقعوں پر تصرف کا مستحسن استعمال. وغیرہ وغیرہ وہ امور ہیں جو . سلیقۂ تنظیم کی داد دیتے ہیں"۔      ( ١٩٣٤ء، منشورات کیفی، ٦ )

اشتقاق

ترکی اسم 'اردو' کو عربی زبان کے قاعدے کے مطابق تفصیل کے وزن پر 'تارِید' بنایا گیا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے "منشورات کیفی" میں ١٩٣٤ء کو تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی غیر زبان کے لفظ کو 'اردو' بنانا، اردوانا، (تعریب و تفریس وغیرہ کے قیاس پر اسے لفظ اردو سے بنا لیا گیا ہے)۔ "تارید کے موقعوں پر تصرف کا مستحسن استعمال. وغیرہ وغیرہ وہ امور ہیں جو . سلیقۂ تنظیم کی داد دیتے ہیں"۔      ( ١٩٣٤ء، منشورات کیفی، ٦ )

اصل لفظ: اردو
جنس: مؤنث