تاریک
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - سیاہ، کالا، اندھیرا، اندھیری۔ حیف ہے لیکن اگر لوگوں کا کہنا ٹھیک ہو حیف ہے گر آدمی کی عقل یوں تاریک ہو
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم صفت ہے جوکہ اردو میں مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔