تافتہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ایک قسم کا ریشمی کپڑا۔ "دیواروں پر سہ رنگ تافتہ کی گل کاری کی بہار آرہی تھی۔" ( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٣٣٥:١ ) ٢ - گھوڑوں اور کبوتروں میں ایک خاص قسم کا رنگ۔ (فرہنگ آصفیہ)
اشتقاق
فارسی اسم ہے اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ایک قسم کا ریشمی کپڑا۔ "دیواروں پر سہ رنگ تافتہ کی گل کاری کی بہار آرہی تھی۔" ( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم، ٣٣٥:١ )
جنس: مذکر