تال

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - تالاب، جھیل، ساگر۔  برفاب کا تھا اک تال یہاں یا چاندی کا تھا تھال یہاں الماس جڑا تھا زمرد میں یہ تال نہ تھا کہساروں میں      ( ١٩٣٧ء، نغمہ فردوس، ٢، ٢١:١ )

اشتقاق

سنسکرت سے اردو زبان میں داخل ہوا۔ اصل تلفظ 'تالّ' ہے۔ اردو میں بطور 'تال' ہی مستعمل ہے۔ ١٦٧٢ء کو "کلیات عادل شاہ ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر