تالا
قسم کلام: اسم آلہ
معنی
١ - کنجی سے کھلنے کا آلہ جو دروازے یا صندوق وغیرہ پر حفاظت کے لیے لگایا جاتا ہے، قفل۔ کلید اثر ہے جنون محبت کھلے عقل سے یہ وہ تالا نہیں ہے ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٢٢٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'تالکہ' سے ماخوذ ہے۔ اسم جامد ہے۔ اردو میں ١٨٠٢ء کو 'باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر