تالو
معنی
١ - منھ کے اندر کی چھت، کام دہن، پیش فسکی اور حنکی ہڈیوں کے افقی زائدوں سے مستحکم حصہ۔ 'منھ کھلا رہ جانے سے اس کا تالو خشک ہو گیا تھا۔" ( ١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٢١ ) ٢ - سر کے اوپر کی سطح، چندیا، یا فوخ۔ 'لڑکوں کے سر کے درمیان ایک مقام نرم ہوتا ہے اور وہ جنبش کرتا ہے، زبان عربی میں یا فوخ اور ہندی میں تالو کہتے ہیں۔" ( ١٨٤٥ء، ترجمہ مطلع العلوم، ١٩٤ ) ٤ - بچوں کے سر کا وہ حصہ جو نرم ہوتا ہے اور بعد میں سخت ہو جاتا ہے۔ 'سر کی چاندی پر ایک تین کونی جائے خالی ہے جس کو پیچھے وار تالو کہتے ہیں۔" ( ١٨٤٨ء، اصول فن قبالت، ١٦ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'تالک' سے ماخوذ ہے۔ سنسکرت سے اردو میں تغیر کے ساتھ داخل ہوا۔ اسم جامد ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٤٢١ء کو 'بندہ نواز (شکارنامہ، شہباز)" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں