تانگا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - دو پہیے کی چھوٹی گاڑی جسے گھوڑا کھینچتا ہے۔ ٹھیر تانگا تو منگا دوں تجھے استبداد بستر باندھ کے چلنے کو جو تیار ہے تو ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٢٤٥ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے اسم جامد ہے۔ لفظ 'تمنگ + کہ' سے ماخوذ ہے۔ اردو میں ١٨٩٦ء کو 'مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر