تاپنا
قسم کلام: فعل لازم
معنی
١ - آگ سے سینکنا، گرمی پہنچانا (دھوپ سے یا آگ سے)۔ یہ کھلونا نہیں مرے معصوم آگ اس کو سمجھ کے دور سے تاپ ( ١٩٣٦ء، نقش و نگار، ٩٠ )
اشتقاق
سنسکرت زبان کے لفظ 'تاپیت' سے ماخوذ ہے۔ اردو میں ١٨٩٥ء کو "ترجمہ قرآن مجید، نذیر احمد" میں مستعمل ملتا ہے۔