تاکیدی

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - وہ ہدایت یا حکم جس کی تعلیم کے لیے بہت زور دیا گیا ہو، سخت اصرار کا، ضروری۔  گرو کے یہ تاکیدی الفاظ تھے نہ عورت کا سایہ کٹی پر پڑے      ( ١٩٣٦ء، جگ بیتی، کیفی، ٦ )

اشتقاق

عربی اسم 'تاکِید' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'تاکیدی' بنا اردو میں صفت کے طور پر مستعمل ہے۔ ١٨٧٧ء کو "طلسم گوہر بار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: ءکد