تبئیض

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - کسی لکھی ہوئی چیز کو صاف لکھنا، سنبھال کر لکھنا، مسودہ بنانے کے بعد مبیضہ تیار کرنا، تسوید کی ضد۔ "اردو میں ترجمہ شرح آداب المریدین کی کتابت اور تبئیض ہو رہی ہے"      ( ١٩٣٦ء، "سوانح خواجہ بندہ نواز" ١٧ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٨ء کو "تاریخ نثر اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کسی لکھی ہوئی چیز کو صاف لکھنا، سنبھال کر لکھنا، مسودہ بنانے کے بعد مبیضہ تیار کرنا، تسوید کی ضد۔ "اردو میں ترجمہ شرح آداب المریدین کی کتابت اور تبئیض ہو رہی ہے"      ( ١٩٣٦ء، "سوانح خواجہ بندہ نواز" ١٧ )

اصل لفظ: بءض
جنس: مؤنث