تبادلہ
معنی
١ - ایک شے کی دوسری سے تبدیلی، کچھ دے کر کچھ لینے کا عمل، مبادلہ، عوض، معاوضہ، بدل۔ کتاب کے تبادلے میں دس روپے ملے۔ٔ ( ١٩٤٦ء، نوراللغات ) ٢ - کسی سرکاری ملازم کا ایک جگہ یا ایک شہر سے دوسری جگہ یا دوسرے شہر میں متعین کیا جاتا، تبدیل۔ "بعدازاں کہ ان کا تبادلہ سہارنپور ہو گیا۔" ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٣٠ء کو "چند ہم عصر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - کسی سرکاری ملازم کا ایک جگہ یا ایک شہر سے دوسری جگہ یا دوسرے شہر میں متعین کیا جاتا، تبدیل۔ "بعدازاں کہ ان کا تبادلہ سہارنپور ہو گیا۔" ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٧ )