تباشیر
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - بنس لوچن۔ طلیعۂ سحر و ماہ بے محاق و کلف ہے آب تباشیر رخ بیاض کرم ( ١٩٦٦ء، منحمنا، ١٣ ) ٢ - [ مجازا ] سپیدہ صبح، آغاز صبح کی روشنی۔ ایک ہے نفع و ضرر، اب زرگل ہو کر شرر مشکناب شب یلدا کے تباشیر سحر ( ١٩٦٣ء، ورق ناخواندہ، ٣٥ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٢ء میں "قلمی نسخہ، دیوان محب" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث