تبجیل
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - تعظیم و تکریم بجا لانا، عزت کرنا۔ "بیان میں ذکر حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کتب سابقہ میں اور تعظیم و تبجیل ان کی۔" ( ١٨٥١ء، عجائب القصص، (ترجمہ) ١٨٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "ترجمہ، عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - تعظیم و تکریم بجا لانا، عزت کرنا۔ "بیان میں ذکر حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کتب سابقہ میں اور تعظیم و تبجیل ان کی۔" ( ١٨٥١ء، عجائب القصص، (ترجمہ) ١٨٦ )
اصل لفظ: بجل
جنس: مؤنث