تبختر
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - اتراہٹ، ناز و انداز اور فخر کی چال، غرور، تکبر۔ "۔"ادعائے محبت کا نتیجہ ناز، تبختر اور کبھی گستاخی . نافرمانی بھی ہے۔" ( ١٩٤٣ء، سیرۃ النبی، ٥٢٥:٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - اتراہٹ، ناز و انداز اور فخر کی چال، غرور، تکبر۔ "۔"ادعائے محبت کا نتیجہ ناز، تبختر اور کبھی گستاخی . نافرمانی بھی ہے۔" ( ١٩٤٣ء، سیرۃ النبی، ٥٢٥:٤ )
اصل لفظ: بخر
جنس: مذکر