تتلی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پر دار کیڑا جس کے پروں پر طرح طرح کے رنگوں کے نقش و نگار ہوتے ہیں جسے تتری اور تیتری بھی کہتے ہیں۔  وہ تتلیوں سے کھیلنا جو بیٹھیں آکے پھول پر وہ بھاگنا جو بھنورے آئیں بھن بھنا کے پھول پر      ( ١٩٢٥ء، عالم خیال، شوق قدوائی، ٢٧ ) ٢ - [ مجازا ]  خوبصورت عورت، ہرجائی، اچھے لباس والی عورت۔ "روپا کو اس نے محض تتلی سمجھ رکھا تھا جس کا کام پھولوں پر بیٹھنا اور پھر اڑ جانا ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٥٤ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٥ء کو "عالم خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - [ مجازا ]  خوبصورت عورت، ہرجائی، اچھے لباس والی عورت۔ "روپا کو اس نے محض تتلی سمجھ رکھا تھا جس کا کام پھولوں پر بیٹھنا اور پھر اڑ جانا ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٥٤ )

اصل لفظ: تیتریکا
جنس: مؤنث