تجریدی
معنی
١ - ذہنی و خیالی، اشارات پر مبنی، عملی کی ضد۔ "چنانچہ اس قرارداد کی رو سے نہایت دشوار تجریدی مضمونوں میں بھی ہندوستانی زبان میں امتحان لینے کی اجازت دی گئی ہے۔" ( ١٩٤٣ء، مقالات گارسان دتاسی، ١٩٢:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٤٣ء میں "مقالات گارسان دتاسی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں