تجلی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - روشنی، نور، اجالا، چمک، شان و شوکت، جلال۔  اب تک میں سر جھکائے حیرت زدہ کھڑا ہوں اب تک وہی تجلی آنکھوں پہ چھا رہی ہے      ( ١٩٤١ء، صبح بہار، اختر شیرانی، ١٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو"قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: جلل
جنس: مؤنث