تجنب
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - بچنا، پرہیز کرنا، دور رہنا، کنارہ کشی، نظر اندازی۔ حسینوں کے ناز و تجنب کی باتیں کنیزوں کے اوصاف کا تذکرہ ہے ( ١٩٦٤ء، فارقلیط، ٢٦٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥١ء میں (ترجمہ) "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: جنب
جنس: مذکر