تجوری
قسم کلام: اسم مادہ
معنی
١ - وہ مضبوط صندوقچہ یا آہنی الماری جس میں سکے، سونا، چاندی جواہر اور قیمتی دستاویزات وغیرہ رکھے جاتے ہیں۔ دولت سے بھری تجوریوں کے مالک کس حد کے ہیں نادار یہ کس کو سمجھاؤں ( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٢٥٠ )
اشتقاق
انگریزی اسم 'Treasury' کا مؤرد ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٠ء کو "خواب ہستی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: Treasury
جنس: مؤنث