تحارج

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ وراثت ]  جائداد کی ایسی تقسیم جس میں کوئی وارث اپنے حصے کا بدل لے کر الگ ہو جائے اور جائداد کے حصے بخرے نہ کرنا پڑیں۔ "تجارج اسے کہتے ہیں کہ کوئی وارث اپنے حصے کے بدلے کچھ لے کے تقسیم سے علیحدہ ہو جائے۔"      ( ١٨٤٥ء، علم الفرایض، ١٨٤ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "علم الفرایض" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ وراثت ]  جائداد کی ایسی تقسیم جس میں کوئی وارث اپنے حصے کا بدل لے کر الگ ہو جائے اور جائداد کے حصے بخرے نہ کرنا پڑیں۔ "تجارج اسے کہتے ہیں کہ کوئی وارث اپنے حصے کے بدلے کچھ لے کے تقسیم سے علیحدہ ہو جائے۔"      ( ١٨٤٥ء، علم الفرایض، ١٨٤ )

اصل لفظ: خرج
جنس: مذکر