تحریمہ
معنی
١ - نماز کی نیت باندھنے کے وقت پہلی دفعہ ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہنے کا عمل۔ 'جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر تحریمہ کے بعد اور قرآت سے پہلے یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٨٧:١ ) ٢ - حاجی کا حج کے لیے لباس پہننا، احرام باندھنا۔ (جامع اللغات؛ اسٹین گاس)
اشتقاق
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر 'تحریم' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو 'جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - نماز کی نیت باندھنے کے وقت پہلی دفعہ ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہنے کا عمل۔ 'جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر تحریمہ کے بعد اور قرآت سے پہلے یہ دعا پڑھا کرتے تھے۔" ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٨٧:١ )