تخلل
معنی
١ - خلل، خلل انگریزی، ابتری، خرابی، بگاڑ، بگاڑنے کا عمل۔ "ہندوستانیوں کے تخلل مذاہب کے واسطے بہت سی کتابیں. پادریوں کے ہاتھ سے سب ملک میں تقسیم کرائی ہیں۔" ( ١٩٠٣ء، چراغ دہلی، مرزا حیرت، ١٠٧ ) ٢ - مزاحمت، جھگڑا، فساد، تنازعہ؛ نااتفاقی؛ چھید کرنا، بدھائی، برمائی (جامع اللغات)۔
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں "نثر بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - خلل، خلل انگریزی، ابتری، خرابی، بگاڑ، بگاڑنے کا عمل۔ "ہندوستانیوں کے تخلل مذاہب کے واسطے بہت سی کتابیں. پادریوں کے ہاتھ سے سب ملک میں تقسیم کرائی ہیں۔" ( ١٩٠٣ء، چراغ دہلی، مرزا حیرت، ١٠٧ )