تخلیل

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - [ فقہ ]  خلال کرنا، وضو کے دوران میں نم انگلیوں کے ذریعے ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلاء میں مسح کرنا۔ "کیا وضو میں پاؤں کی انگلیوں میں تخلیل کرنی چاہئے۔"      ( ١٩١٧ء، حیات مالک، ٥٠ ) ٢ - داڑھی میں انگلیاں ڈالنا (جامع اللغات)۔

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - [ فقہ ]  خلال کرنا، وضو کے دوران میں نم انگلیوں کے ذریعے ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلاء میں مسح کرنا۔ "کیا وضو میں پاؤں کی انگلیوں میں تخلیل کرنی چاہئے۔"      ( ١٩١٧ء، حیات مالک، ٥٠ )

اصل لفظ: خلل
جنس: مذکر