تخمین

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - اندازہ، قیاس، اٹکل، گمان۔  حد اندازہ و تخمیں سے باہر متاع عشق ہے مہنگی نہ سستی      ( ١٩٤٧ء، کلیات حسرت، ٣٣٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٨ء میں "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: خمن
جنس: مؤنث