تدفین

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دفن کرنا۔ "ممکن ہے کہ میں بھی رسم تدفین میں شریک ہو سکوں۔"      ( ١٩١٢ء، شہید مغرب، ٨٩ ) ٢ - گاڑنا، دبانا۔ "نہایت باریک نازک بافتوں کو تراشنے کے لئے ان کی تدفین گاجر یا پتھ (گودر) میں کرنا چاہیے۔"      ( ١٩٤٢ء، مبادی نباتیات، ٨٤:٢ )

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٤٥ء کو "احوال الانبیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - دفن کرنا۔ "ممکن ہے کہ میں بھی رسم تدفین میں شریک ہو سکوں۔"      ( ١٩١٢ء، شہید مغرب، ٨٩ ) ٢ - گاڑنا، دبانا۔ "نہایت باریک نازک بافتوں کو تراشنے کے لئے ان کی تدفین گاجر یا پتھ (گودر) میں کرنا چاہیے۔"      ( ١٩٤٢ء، مبادی نباتیات، ٨٤:٢ )

اصل لفظ: دفن
جنس: مؤنث