تدنیق

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - نظر جما کر دیکھنے کا عمل، نظر جما لینا، دیکھ بھال۔ "خیالات حکمی کو بلا تحدیق و تدنیق کے سمجھانا. اصول کے بالک برعکس ہے۔"      ( ١٩١١ء، مقدمات الطبعیات،٢ ) ٢ - سرسری نظر سے دیکھنا، اڑتی ہوئی نظر ڈالنا، کم نظری، (اسٹائن گاس؛ فرہنگ عامرہ)

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں "مقدمات الطبعیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نظر جما کر دیکھنے کا عمل، نظر جما لینا، دیکھ بھال۔ "خیالات حکمی کو بلا تحدیق و تدنیق کے سمجھانا. اصول کے بالک برعکس ہے۔"      ( ١٩١١ء، مقدمات الطبعیات،٢ )

اصل لفظ: دنق
جنس: مؤنث