تربت
معنی
١ - (لفظاً) مٹی، زمین، (مجازاً) قبر، مرقد، مزار، مقبرہ۔ پینے آئی ہے تربت میں مجھے سختی گور لاٹ صاحب کی دہائی وقت ہے امداد کا ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٥٠ ) ٢ - خاک مزار۔ شہید تن میں مرے روح تازہ بخشی ہے عجب ہے تربت معصوم پنجیں کی باس ( ١٨٧٦ء، شہید، دیوان، ٨٦ ) ٣ - قبر (ضریع) کی وہ شبیہ جو عاشورۂ محرم کو تعزیوں پر بنائی جاتی ہے۔ تربت کی مومن نے بنائی پئے زاری روضے کی شہ پاک کے تصویر اتاری ( ١٩١٢ء، شمیم، بیاض (ق)، ١ )
اشتقاق
عربی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔