ترنمی

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - ترنم سے منسوب، خوش الحان۔ "مثلاً ترنمی پرند کو اپنے ذہن میں لاتا ہوں . جو اس کے ترنم کو پیدا کرتا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، نصرت، لاہور، فروری مارچ، ١٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترنم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ صفت و نسبت ملانے سے 'ترنمی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء میں "نصرت، لاہور، فروری مارچ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ترنم سے منسوب، خوش الحان۔ "مثلاً ترنمی پرند کو اپنے ذہن میں لاتا ہوں . جو اس کے ترنم کو پیدا کرتا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، نصرت، لاہور، فروری مارچ، ١٩ )

اصل لفظ: رنن