ترپن

قسم کلام: صفت عددی

معنی

١ - پچاس اور تین، پنجاہ وسہہ، (ہندوسوں میں) 53۔  احد میں مختفی تیرہ تھے اور ترپن جو احمد میں دکھائی مل کے دونوں نے یہ صورت علم ابجد میں      ( ١٩٣٨ء، لبستان تجلیات، ١٣ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ سنسکرت کے لفظ 'ترپنچاشت' سے اخذ کیا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٠ء کو "ترجمۂ قرآن مجید، شاہ عبدالقادر" میں مستعمل ہے۔