ترکاری
معنی
١ - ساگ پات، سبزی، بھاجی جیسے سویا میتھی پالک وغیرہ۔ "ترکاریوں اور پھلوں میں قلعی پیدا کرنے والے عناصر کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔" ( ١٩٤١ء، ہماری غذا، ٣٠ ) ٢ - پھل پھلاری، سبز و تر، جیسے امرود، کیلا وغیرہ۔ "سندر گھر کی لگی بندھی کا چھن چھیبا بھر کر ترکاری لائی . صاحبزادی نے . جامنیں چکھ کر دیکھیں۔" ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٧٢ ) ٣ - کھانے کے لیے پکائی ہوئی سبزی۔ زہر ہے گھر میں پکی ترکاریوں کی ہانڈیاں چاٹنے آش یہاں بھٹیاریوں کی ہانڈیاں ( ١٩٢١ء، گورکھ دھندا، ٤٥ )
اشتقاق
ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'ترکاری' ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں "پنج گنج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ساگ پات، سبزی، بھاجی جیسے سویا میتھی پالک وغیرہ۔ "ترکاریوں اور پھلوں میں قلعی پیدا کرنے والے عناصر کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔" ( ١٩٤١ء، ہماری غذا، ٣٠ ) ٢ - پھل پھلاری، سبز و تر، جیسے امرود، کیلا وغیرہ۔ "سندر گھر کی لگی بندھی کا چھن چھیبا بھر کر ترکاری لائی . صاحبزادی نے . جامنیں چکھ کر دیکھیں۔" ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٧٢ )