تزاحم

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - آپس میں ہجوم کرنا، بھیڑ کرنا، ایک دوسرے کو دھکیلنا؛ (مراد) ٹکراؤ، کشمکش۔ "تینوں کے دل شاد رہے، نہ تصادم نہ تزاحم۔"      ( ١٩٦٨ء، صدق جدید، لکھنو، ١٦ اگست، ٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "صدق جدید، لکھنو، اگست" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - آپس میں ہجوم کرنا، بھیڑ کرنا، ایک دوسرے کو دھکیلنا؛ (مراد) ٹکراؤ، کشمکش۔ "تینوں کے دل شاد رہے، نہ تصادم نہ تزاحم۔"      ( ١٩٦٨ء، صدق جدید، لکھنو، ١٦ اگست، ٣ )

اصل لفظ: رحم
جنس: مذکر