تسجیل

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - نقش کرنا، ثبت کرنا، تحریر کرنا۔ "حیوانات کے طبقہ اعلٰے میں اس تسجیل نقوش کا عمل زیادہ کامل و مکمل ہوتا ہے۔"      ( ١٨١٠ء، معرکہ مذہب و سائنس، ١٩٣ ) ٢ - نشان دہی، تشخیص۔ "لفظ منافقین کا اظہار بجائے اضمار کے نفاق اور منافقین کی تسجیل کی غرض سے اور علت حکم بیان کر نے لیے ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، کمالین، ٤٨:٥ ) ٣ - [ قانون ]  دستاویز کی قانونی ترتیب، رجسٹری کرنا: قبالہ یا تمسک لکھنا۔ "واقف کا نام وقف کی جائداد تولیت، منشائے واقف اور سالانہ آمد و خرچ کی تسجیل کر دی جائے۔"      ( ١٩٢٦ء، مسئلہ حجاز، ١١٨ ) ٤ - [ طب ]  پیمائش؛ بھراؤ۔ "تپس کی تسجیل جسم کی تپش معمولی سریری اغراض کے لیے سریری سماجی تپش پیما کے ذریعہ دیکھی جاتی ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، عمل طب، ٤٢ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "معرکہ مذہب و سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - نقش کرنا، ثبت کرنا، تحریر کرنا۔ "حیوانات کے طبقہ اعلٰے میں اس تسجیل نقوش کا عمل زیادہ کامل و مکمل ہوتا ہے۔"      ( ١٨١٠ء، معرکہ مذہب و سائنس، ١٩٣ ) ٢ - نشان دہی، تشخیص۔ "لفظ منافقین کا اظہار بجائے اضمار کے نفاق اور منافقین کی تسجیل کی غرض سے اور علت حکم بیان کر نے لیے ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، کمالین، ٤٨:٥ ) ٣ - [ قانون ]  دستاویز کی قانونی ترتیب، رجسٹری کرنا: قبالہ یا تمسک لکھنا۔ "واقف کا نام وقف کی جائداد تولیت، منشائے واقف اور سالانہ آمد و خرچ کی تسجیل کر دی جائے۔"      ( ١٩٢٦ء، مسئلہ حجاز، ١١٨ ) ٤ - [ طب ]  پیمائش؛ بھراؤ۔ "تپس کی تسجیل جسم کی تپش معمولی سریری اغراض کے لیے سریری سماجی تپش پیما کے ذریعہ دیکھی جاتی ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، عمل طب، ٤٢ )

اصل لفظ: سجل
جنس: مؤنث