تسطیر

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - [ لفظا ]  سطربندی، (اصلاحاً) تحریر، ترقیم، قلم بند کرنا، لکھنا۔  غزل لکھنے کو تو لکھی ہے شاعر پریشانی میں کیا تسطیر ہوتی      ( ١٩٠٦ء، تیر و نشتر، ٦٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٨٠ء میں "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: سطر
جنس: مؤنث