تصریح

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - وضاحت، صراحت، توضیح، صاف صاف بیان کرنا۔ "ایک کی عادت یہ ہے کہ وہ اپنے مطالب کو رمز و کنایات میں بیان کرتا ہے اور دوسرا تصریح سے کام لیتا ہے۔"      ( ١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ٣٨:١ ) ٢ - سخن سازی، نکتہ بینی، محتاط معاملہ فہمی؛ مغالطہ آمیزی، انگریزی : casuistry کا ترجمہ English Urdu dictionary of Christian Terminology)

اشتقاق

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٠٥ء کو افسوس کی "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وضاحت، صراحت، توضیح، صاف صاف بیان کرنا۔ "ایک کی عادت یہ ہے کہ وہ اپنے مطالب کو رمز و کنایات میں بیان کرتا ہے اور دوسرا تصریح سے کام لیتا ہے۔"      ( ١٩٥٣ء، حکمائے اسلام، ٣٨:١ )

اصل لفظ: صرح
جنس: مؤنث