تصریف

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - انحراف، راستی سے تجاوز، گم راہی؛ انحطاط، تنزل، زوال، گھٹاؤ (جامع القواعد (حصہ صرف)، 239)۔ ٢ - شکل و ہیت کا تبدیل کرنا (نوراللغات)۔ ٣ - (صرف) (مصدروں کی) گردان کرنا، گردان، لفظوں کا تغیّر و تبدل۔ "عربی تعریف میں الف کبھی واؤ اور کبھی یا سے بدل جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٢٤:٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے "ساقی نامہ شقشقیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٣ - (صرف) (مصدروں کی) گردان کرنا، گردان، لفظوں کا تغیّر و تبدل۔ "عربی تعریف میں الف کبھی واؤ اور کبھی یا سے بدل جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٢٤:٣ )

اصل لفظ: صرف
جنس: مؤنث