تصفح

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - غور سے دیکھنا، تحقیقات کرنا، جستجو کرنا، جانچنا، تلاش، تفحص، چھان بین۔ "تفتیش حالات تصفح کیفیات کے بعد انسان ایک قاعدہ کلیہ اور اس قاعدہ کے ماتحت صدہا جزئیات بناتا ہے۔"      ( ١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٣٨ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٧ء میں "کاشف الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - غور سے دیکھنا، تحقیقات کرنا، جستجو کرنا، جانچنا، تلاش، تفحص، چھان بین۔ "تفتیش حالات تصفح کیفیات کے بعد انسان ایک قاعدہ کلیہ اور اس قاعدہ کے ماتحت صدہا جزئیات بناتا ہے۔"      ( ١٩٠٨ء، اساس الاخلاق، ٣٨ )

اصل لفظ: صفح
جنس: مذکر