تصلف
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - اتراہٹ، دکھاوا، شیخی۔ بے تفقہ جسے تصوف ہے وہ تصوف نہیں تصلف ہے ( ١٨٠٩ء، دیوان شاہ کمال، ٢٠٩ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠٩ء میں "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: صلف
جنس: مذکر