تصنیفی

قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )

معنی

١ - تصنیف کا، تصنیف سے متعلق، نیز (وہ زبان) جس میں کتابیں لکھی جائیں۔ "فارسی . ان دنوں مسلم و غیر مسلم سب کی تعلیمی اور تصنیفی زبان بن گئی تھی۔"      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٥٨٧:١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تصنِیف' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'تصنیفی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٥٣ء میں "تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تصنیف کا، تصنیف سے متعلق، نیز (وہ زبان) جس میں کتابیں لکھی جائیں۔ "فارسی . ان دنوں مسلم و غیر مسلم سب کی تعلیمی اور تصنیفی زبان بن گئی تھی۔"      ( ١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٥٨٧:١ )

اصل لفظ: صنف