تعریب
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - کسی غیر زبان کے لفظ کا عربی بنا لیا جانا۔ "کرپٹ اس جزیرے کا قدیم نام ہے جس کی تعریب قریطش یا اتریطش ہے۔" ( ١٩٢٨ء، مضامین حیرت، ٥ ) ٢ - [ طب ] نشتر مار کر داغ دینا (مخزن الجواہر، 336)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے ١٨٩٨ء میں "لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کسی غیر زبان کے لفظ کا عربی بنا لیا جانا۔ "کرپٹ اس جزیرے کا قدیم نام ہے جس کی تعریب قریطش یا اتریطش ہے۔" ( ١٩٢٨ء، مضامین حیرت، ٥ )
اصل لفظ: عرب
جنس: مؤنث